پبلک سروس کمیشن نے سرکاری ملازمتوں کے لیے ایم سی کیوز پر مبنی امتحان شروع کرنے کا اعلان کر دیا

05:07 PM, 26 Aug, 2025

اسلام آباد: وفاقی پبلک سروس کمیشن نے سرکاری ملازمت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تمام تحریری امتحانات ختم کرکے ایم سی کیوز ( MCQs) پر مبنی امتحان متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

175 ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بی ایس 16 سے بی ایس 21 تک کے تمام عہدوں کے لیے نئے امتحانی نظام کا اطلاق 21 ستمبر 2025 سے کیا جائے گا۔

اس نئے نظام کے تحت بی ایس 16 اور 17 کے امیدواروں کے لیے 100 نمبروں کا ایک ایم سی کیوز پیپر ہوگا، جس میں ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر منفی کیے جائیں گے۔ کامیابی کے لیے 40 سے 50 نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی امتحانی عمل کو زیادہ شفاف اور معیاری بنانے کے لیے کی گئی ہے تاکہ امیدواروں کی کارکردگی کو بہتر انداز میں پرکھا جا سکے۔

مزیدخبریں