کراچی :ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ منگل کو فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا۔
اسی دوران 10 گرام سونا بھی 772 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 3380 ڈالر ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ کے حالات اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔