پنجاب میں بارش و سیلاب کے باعث سکولوں کو نقصان، محکمہ تعلیم نے اضلاع سے رپورٹ طلب کرلی

محکمے نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر سکولوں کا دورہ کریں اور نقصانات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کریں

09:24 PM, 26 Aug, 2025

لاہور :پنجاب میں جاری بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سکولوں کو پہنچنے والے نقصانات کی فوری رپورٹ جمع کروائیں۔

محکمے نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اسکولوں کا دورہ کریں اور نقصانات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کریں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اب تک صرف 8 اضلاع نے اسکولوں کے نقصانات کی رپورٹ محکمہ کو جمع کرائی ہے، جبکہ باقی اضلاع کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کل دوپہر 2 بجے تک اپنی رپورٹ لازمی جمع کروائیں۔

محکمے نے واضح کیا ہے کہ تاخیر یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور رپورٹ کی بنیاد پر متاثرہ اسکولوں کی بحالی و امداد کے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں