لاہور: سردی کی شدت برقرار، سموگ میں اضافہ

04:16 PM, 26 Dec, 2025

لاہور میں سردی کی شدت برقرار ہے اور شہر میں سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ ماہرین کے مطابق سموگ میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کی وجہ سے لاہور آج پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں