لاہور:لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک معصوم بچی کنزالایمان (6 سالہ) کے قتل کا واقعہ سامنے آیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ، رانا عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ نے اپنی سوتیلی بیٹی کو تشدد کر کے قتل کیا۔ مدعی مقدمہ سید عابد حسین نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور تین بچے اسی کے پاس تھے۔