لاہور:لاہور میں ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد آصف اور احمد علی شامل ہیں۔
نمائندہ لاہور رنگ علی مرزا کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو برطانیہ اور ترکی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 31 لاکھ روپے ہتھیائے۔
محمد آصف کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، جبکہ احمد علی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم محمد آصف ایف آئی اے میں درج متعدد مقدمات میں نامزد ہے۔گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہ چکے تھے اور اس سے قبل روپوش تھے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔