وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی لاہور پہنچ گئے، فول پروف سکیورٹی فراہم

05:48 PM, 26 Dec, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ پنجاب حکومت نے ان کی نقل و حرکت کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایات دے دی ہیں۔ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو خصوصی سکیورٹی اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ لاہور دورے کی مکمل کوآرڈینیشن کرے گی۔ پنجاب پولیس وزیر اعلیٰ کے قیام، سفر اور نقل و حرکت کی ذمہ دار ہوگی۔

مزیدخبریں