لاہور میں سٹریٹ کرائم بے قابو: 24 گھنٹوں میں جرائم کی 302 وارداتیں، شہری عدم تحفظ کا شکار

05:14 PM, 26 Feb, 2026

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم کی 302 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، جس نے پولیس کی کارکردگی اور امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں چور گروہ سرگرم ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چوروں نے 3 گھروں کا صفایا کیا۔ چور ان گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی الیکٹرانکس کا سامان لے اڑے۔سٹریٹ کرمنلز نے شہریوں کا سڑکوں پر نکلنا محال کر دیا ہے۔      ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 6 شہریوں کو لوٹ لیا۔اتنی بڑی تعداد میں وارداتوں کی رپورٹنگ نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس پیٹرولنگ کے دعوؤں کے باوجود ڈاکو اور چور دیدہ دلیری سے وارداتیں کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں