لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر سے واسا افسران کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں مختلف یونین کونسلز میں جاری سیوریج اور واٹر سپلائی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات کے دوران واسا حکام نے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسیٔ آب سے متعلق منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ بعض یونین کونسلز میں صاف پانی کے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے چند یونین کونسلز میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں تاخیر پر اظہارِ ناراضی کرتے ہوئے واسا حکام کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور تاخیر کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔