جوئے ایپ کی تشہیر کیس: ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں توسیع

03:01 PM, 26 Jan, 2026

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم مبارک کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر اور ترغیب دینے کے مقدمے میں ان کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کر دی ہے۔

عدالتی سماعت کے دوران دونوں ملزمان کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر دلائل دیے گئے، جس کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم جاری کیا۔

مقدمے کی آئندہ سماعت مقررہ تاریخ کو ہو گی، جس میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں