رمضان سے قبل پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، 42 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ہزار روپے امداد

08:14 PM, 26 Jan, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے رمضان المبارک سے قبل مستحق افراد کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

رمضان نگہبان پیکج کے تحت صوبے بھر میں 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے، جس سے مجموعی طور پر ایک کروڑ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

حکام کے مطابق اس پیکج کا مقصد رمضان المبارک کے دوران بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور غریب و مستحق خاندانوں کو براہ راست مالی امداد فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ رمضان نگہبان پیکج کی رقم شفاف اور مؤثر نظام کے تحت مستحقین تک پہنچائی جائے تاکہ کسی قسم کی بدعنوانی یا تاخیر نہ ہو۔

مزیدخبریں