وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت ایکشن، صوبے بھر میں پالتو شیر رکھنے کی اجازت ختم

08:18 PM, 26 Jan, 2026

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں پالتو شیر رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ 8 سالہ بچے واجد پر شیر کے حملے کے افسوسناک واقعے کے بعد سخت نوٹس لیتے ہوئے کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر زخمی بچے واجد کو فوری طور پر گنگا رام ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مریم نواز نے واقعے کو دانستہ طور پر چھپانے، جھوٹ بول کر حقائق مسخ کرنے اور مقامی ہسپتال میں واجد کا بازو کاٹنے کے معاملے پر ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جنگلی جانوروں کو پالتو بنانے کے رجحان کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں