لاہور: پنجاب اسمبلی سکریٹریٹ نے 28 جولائی کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جو دو روزہ وقفے کے بعد پیر دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
اجلاس میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اور منشیات سے متعلق سوالات ایجنڈے میں شامل ہیں، جن پر ارکان اسمبلی اپنی رائے دیں گے۔ اس کے علاوہ، مختلف ارکان کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹسز بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔
اجلاس میں حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے اہم بلز میں شامل ہیں
پنجاب اربن پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل 2025
پنجاب زرعی آمدنی ٹیکس ترمیمی بل 2025
ان بلز کی منظوری سے صوبے کی معاشی اور سماجی پالیسیوں میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔
اجلاس کے دوران راحیلہ خادم حسین کی جانب سے قیمتوں کے کنٹرول پر تحریک التواکار ایوان میں پیش کی جائے گی، جبکہ ندیم صادق ڈوگر مقامی حکومتوں کے حوالے سے تحریک التواکار کا جواب دیں گے۔