ہ پنجاب کا حق کسی دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کیا جا سکتا:عظمی بخاری

04:48 PM, 26 Oct, 2025

لاہور:: پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے اور ترسیل مکمل شفاف طریقے سے جاری ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ضرورت پنجاب سے حاصل شدہ آٹے سے بڑھ گئی ہے، لہٰذا وہاں کی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذخیرہ شدہ گندم جاری کرے یا پاسکو سے خریداری کرے۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کا حق کسی دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کے پی میں دو سو سے زائد فلور ملز بند پڑی ہیں، اور وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کو مشورہ دیا کہ اڈیالہ کے باہر احتجاج کے بجائے اپنے صوبے کی فلور ملز کو فعال کرنے پر توجہ دیں۔

وزیرِاعلامات کے مطابق پنجاب حکومت آٹے کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزیدخبریں