لاہور:لاہور میں مجاہد سکواڈ نے ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ پر کارروائی کرتے ہوئے 50 کلو مردہ بکرے کا گوشت برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران مردہ مٹن گوشت کی سپلائی کرنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم گوشت رکشہ میں رکھ کر لاہور منتقل کر رہا تھا، جس سے شہریوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ مجاہد سکواڈ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قانون کے مطابق حراست میں لے لیا۔