لاہور ریلوے سٹیشن پر قلی، سامان اور پارسلز ہینڈلنگ کا کنٹریکٹ نظام ختم

06:54 PM, 26 Oct, 2025

لاہور: پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز نے لاہور ریلوے سٹیشن پر قلیوں، سامان اور پارسلز کی ہینڈلنگ کے کنٹریکٹ نظام کو ختم کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ہیڈکوارٹرز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، اب سٹیشن پر تمام آپریشنز اور کمرشل سرگرمیوں کی نگرانی اسٹیشن منیجر کریں گے، اور قلی بھی اسٹیشن منیجر کی زیرِ نگرانی کام کریں گے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اسٹیشن پر خدمات کی بہتر منظم کاری اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں