پنجاب میں سموگ مینجمنٹ پلان تیار، جدید نظام کی منظوری – مریم نواز شریف کی ہدایت پر اقدامات تیز

03:56 PM, 26 Sep, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماحولیاتی بہتری کے لیے قائم کی گئی سموگ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب کے لیے سموگ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کی، جس میں صوبے میں پہلی بار فضائی آلودگی کے معیار کی پیمائش کے جدید نظام کے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی۔ اس جدید سسٹم کے تحت شہری علاقوں میں ہوا کے معیار کی مانیٹرنگ مؤثر طریقے سے ممکن ہو سکے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سموگ کے خاتمے کے لیے 12 ڈرون اسکواڈز اور 8 ’ای-سکواڈز‘ نے مختلف اضلاع میں اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ یہ ٹیمیں فصلوں کی باقیات جلانے، صنعتی آلودگی، اور دیگر ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر کڑی نظر رکھ رہی ہیں۔
پنجاب حکومت نے موٹرویز کے اطراف کے تین کلومیٹر کے علاقے کو سموگ فری رکھنے کے لیے بھی جامع حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے۔ اس منصوبے کے تحت درختوں کی شجرکاری، گرین بیلٹس کا قیام، اور صنعتی و زرعی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات شامل ہیں۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ "ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور سموگ پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔"

مزیدخبریں