پب جی سے متاثر ہو کر خاندان کا قتل، مجرم کو 100 سال قید، سیشن کورٹ لاہور کا تفصیلی فیصلہ جاری

04:15 PM, 26 Sep, 2025

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے پب جی گیم سے متاثر ہو کر اپنی ماں، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کرنے والے مجرم کی سزا کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد کی جانب سے جاری کردہ 13 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم کو چار افراد کے قتل پر چار بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
مجرم کی پچیس سالہ سزا مکمل ہونے کے بعد ہی اگلی پچیس سالہ سزا کا آغاز ہوگا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن اپنے کیس کو مکمل طور پر ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔
مجرم کا یہ اقدام نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ یہ واقعہ نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل اثرات پر سنجیدہ سوالات بھی اٹھاتا ہے۔

مزیدخبریں