لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے قوم کے سامنے پنجاب کے حق میں مؤثر انداز میں آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب متاثرین کے سلسلے میں سیاسی کھیل قابل قبول نہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ جو لوگ متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے زبان درازی کرتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی زبان روکیں۔ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے، جو پنجاب کی خدمت اور حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے سیاسی حلقوں سے اپیل کی کہ سیلاب کے نام پر سیاست کی دکانیں بند کی جائیں تاکہ حقیقی متاثرین کو بھرپور سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔