وفاقی حکومت کی پابندی ختم، لیکن 32 لاکھ پرانی گیس کنکشن درخواستیں مسترد

06:33 PM, 26 Sep, 2025

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے گھریلو گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کیے جانے کے باوجود محکمہ سوئی گیس نے 32 لاکھ پرانی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پرانی تمام درخواستوں کو فی الوقت روک دیا گیا ہے، اور اب نئے گھریلو کنکشن صرف آر ایل این جی ٹیرف پر جاری کیے جائیں گے۔
محکمہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ آر ایل این جی کنکشنز کے لیے درخواست کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت نئے خواہشمند صارفین کو مخصوص شرائط کے تحت رجوع کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں