پنجاب میں 42 ہزار سے زائد جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری، اجرا میں 410 فیصد اضافہ

04:33 PM, 26 Sep, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے، رواں ماہ صوبے میں پرمٹس کے اجرا میں 410 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

حکام کے مطابق رواں ماہ پنجاب بھر میں 42 ہزار سے زائد جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی 2 ہزار 700 سے زائد نوجوانوں کو ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے لیے ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق کیا جا رہا ہے، تاکہ مقررہ عمر کے نوجوان قانونی طریقہ کار کے تحت ڈرائیونگ کی اجازت حاصل کرسکیں۔

صوبے میں جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

مزیدخبریں