لاہور میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف جنرل ہولڈ اپ، گاڑی اور موٹرسائیکل بھی بند کرنے کا حکم

04:37 PM, 26 Sep, 2026

لاہور:لاہور شہر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چالان کے ساتھ کم عمر ڈرائیور کی گاڑی اور موٹرسائیکل بھی بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

 سی ٹی او لاہور کے مطابق آج اور کل کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ، موٹرسائیکل پر تین سوار افراد اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف  جنرل ہولڈ اپ کیا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ کم عمر موٹرسائیکل سوار جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ پیش کرے تو اسے چھوڑ دیا جائے گا، جبکہ بغیر پرمٹ کم عمر ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پہلے مرحلے میں چالان کیا جائے گا، جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 ٹریفک حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا اور سڑکوں پر حادثات کی روک تھام ہے۔

مزیدخبریں