پنجاب میں سیلاب شدت اختیار کر گیا، حافظ آباد سمیت 8 اضلاع میں فوج طلب

04:04 PM, 27 Aug, 2025

لاہور:پنجاب میں سیلابی صورتحال خطرناک حد تک سنگین ہو گئی ہے، جس کے بعد حافظ آباد میں بھی پاک فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ اور سرگودھا میں فوجی دستے تعینات کیے جا چکے ہیں۔

فوجی جوان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ وزیر آباد میں پاک فوج کے دستے متاثرین کو ریسکیو کر رہے ہیں، جبکہ قصور میں بھی فوجی اہلکار متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ریسکیو، ریلیف اور انخلاء کے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں، تاکہ انسانی جانوں کا زیادہ سے زیادہ تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور تمام تر حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے حکومتی ہدایات کا مکمل طور پر احترام کریں۔

مزیدخبریں