لاہور :صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم نے انگڑائی لی ہے، اور گرمی کی شدت میں واضح کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ وقفے وقفے سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بادلوں کا راج ہے، اور آئندہ چند گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
شہریوں نے موسم کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے معمولات زندگی میں نرمی محسوس کی ہے، جبکہ درجہ حرارت میں کمی سے بجلی کی طلب میں بھی کچھ حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔