لاہور:پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اطلاع دی ہے کہ دریائے راوی کے سائفن مقام پر سیلاب کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور پانی کا بہاؤ 91 ہزار کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فوری احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مقامی انتظامیہ الرٹ پر ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
ادارے نے مزید کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی صورت میں فوری اطلاع دی جائے گی۔