لاہور: وزیراطلاعات پنجاب، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور جرائم و منشیات کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ لاہور اب دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے، جس میں پہلے جمع کیے گئے کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے پر توجہ دی جائے گی۔
مزید برآں، پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں اور آئندہ پانچ سالوں میں پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔