پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹرویز پر ٹریفک متاثر

01:23 PM, 27 Dec, 2025

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز پر ٹریفک متاثر ہو گئی ہے۔ محکمۂ ٹریفک کے مطابق موٹروے M-2 لاہور سے ہرن مینار تک دھند کے باعث بند کر دی گئی۔M-3 فیض پور سے جڑانوالہ، اور M-5 ملتان سے اوچ شریف تک ٹریفک روک دی گئی۔
M-11 لاہور سے سیالکوٹ پر بھی دھند کی شدت کے پیش نظر ٹریفک روکی گئی ہے۔سفر کرنے والے افراد سے احتیاط برتنے اور مقررہ رفتار سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں