لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کا اعلان سیکرٹری لاہور بورڈ، رضوان نزیر، اور کنٹرولر امتحانات، توصیف الرحمن نے کیا۔
اس امتحان میں مجموعی طور پر 50,085 امیدواران نے شرکت کی، جن میں سے 17,953 امیدوار کامیاب قرار پائے، جس کے ساتھ کامیابی کا تناسب 35.85 فیصد رہا۔ لاہور تعلیمی بورڈ کے حکام نے بتایا کہ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیے گئے ہیں، جہاں امیدوار اپنا رزلٹ آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔
بورڈ انتظامیہ کے مطابق امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کو یقینی بنایا گیا اور مارکنگ کی شفافیت کے لیے بورڈ کیلنڈر کے مطابق نتائج تیار کیے گئے۔ سینٹرز اور پیپر چیکنگ کے عمل میں کسی بھی پرائیویٹ عملے کی خدمات استعمال نہیں کی گئیں۔