لاہور: آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا ہے کہ 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے کے یادگاری نوٹ کے اجرا سے قومی خزانے پر تقریباً 1.97 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑا۔
سینئر نمائندہ لاہور رنگ ادریس شیخ کا کہنا ہےکہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوٹ دو ڈیزائنز میں جاری کیے گئے،یوم آزادی اور سٹیٹ بینک کے قیام کی مناسبت سےلیکن عوامی قبولیت نہ ہونے اور مارکیٹ کی حقیقی طلب کے برعکس تعداد بڑھانے سے غیر ضروری اخراجات سامنے آئے۔ سٹیٹ بینک نے وضاحت دی کہ نوٹ یادگاری مقصد کے لیے جاری کیے گئے، مگر آڈٹ حکام نے اسے تسلی بخش قرار نہیں دیا۔
75 روپے کے یادگاری نوٹ کے اجرا سے 1.97 ارب روپے کا اضافی بوجھ، آڈٹ رپورٹ
04:34 PM, 27 Dec, 2025