’پاکستان کی سرحدیں آہنی دیوار ہیں، ہر فتنہ پاش پاش ہوگا‘: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا آپریشن ”غضب الحق“ پر خراجِ تحسین

06:45 PM, 27 Feb, 2026

  لاہور : سپیکر پنجاب اسمبلی  ملک احمد خان  نے عسکری کارروائی کو پوری قوم کے جذبات کی اصل ترجمانی قرار دیا، جو بلاجواز جارحیت کے خلاف کی گئی ہے۔انہوں نے پاک فوج کے غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں اور مستعدی نے سرحدوں کو دشمن کے لیے ایک ناقابلِ تسخیر حصار بنا دیا ہے۔
 ملک محمد احمد خان نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور ان کے بیرونی سرپرستوں کو اب اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جو وہ سمجھتے ہیں یعنی طاقت کی زبان۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان ان تمام فتنوں کو کچل کر پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرے گا اور ملک تا قیامت قائم و دائم رہے گا۔

مزیدخبریں