بجلی چوروں کی اب خیر نہیں: لیسکو نے تمام 8 آپریشن سرکلز میں جدید ’ڈیٹا ڈاؤن لوڈنگ لیبز‘ فعال کر دیں

06:52 PM, 27 Feb, 2026

لاہور : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (LESCO) نے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ لیسکو انتظامیہ نے تمام 8 آپریشن سرکلز میں جدید ترین میٹر ڈیٹا ڈاؤن لوڈنگ لیبز کو مکمل طور پر فعال کر دیا ہے، جس سے بجلی چوری پکڑنے کے نظام میں انقلابی تبدیلی متوقع ہے۔
نمائندہ  لاہور رنگ کے مطابق، اب مشکوک اور ٹیمپرنگ کے شبہ میں اتارے گئے میٹرز کی فرانزک جانچ کے لیے کسی مرکزی لیب کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ ان جدید لیبز میں میٹرز کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر کے ان کا باریک بینی سے معائنہ کیا جائے گا۔ اس نظام کے تحت میٹر کی رفتار کم کرنے، شنٹ لگانے یا کسی بھی قسم کی الیکٹرانک چھیڑ چھاڑ (Tampering) کو فوری طور پر پکڑا جا سکے گا۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بجلی چوری میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا اور ریکوری کے نظام کو شفاف بنانا ہے۔ لیبز کے فعال ہونے سے     مشکوک میٹرز کی رپورٹ اب دنوں کے بجائے گھنٹوں میں تیار ہو گی۔    میٹرز کے سافٹ ویئر میں کی گئی تبدیلیوں کا سراغ لگانا آسان ہو جائے گا۔    بجلی چوری کے ٹھوس شواہد ملنے پر قانونی کارروائی اور جرمانوں کا عمل تیز ہو جائے گا۔

مزیدخبریں