’طالبان رجیم بھارت اور اسرائیل کی کٹھ پتلیاں بن چکے ہیں‘: عظمیٰ بخاری کی افغان حکومت کو کڑی وارننگ

06:43 PM, 27 Feb, 2026

لاہور:وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ افغان طالبان نے عالمی سطح پر کیے گئے "دوحہ معاہدے" کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے تحت افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ افغان رجیم خطے میں امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے اور اب وہ بھارت اور اسرائیل کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
 وزیر اطلاعات نے بھارت کے ساتھ ماضی کی جھڑپوں (خاص طور پر فروری/مئی کے واقعات) کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر افغانستان نے دراندازی بند نہ کی تو اس کا حشر بھارت سے بھی برا ہوگا۔ انہوں نے پاک فوج کو دنیا کی بہادر ترین فوج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سالمیت اور ارضِ پاک کے ایک ایک انچ کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
 عظمیٰ بخاری نے اس عزم کو دہرایا کہ دہشت گردی اور بیرونی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں