لاہور :لاہور میں رات گئے سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس نے شہر کے موسم کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ بادلوں کے ڈیرے اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث شہرِ اقتدار میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر میں اس وقت بھی کالے بادل چھائے ہوئے ہیں اور محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج دن بھر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
یخ بستہ ہواؤں کے سبب پارہ مزید گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
بارش کا سب سے مثبت پہلو سموگ اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہے، جس کے بعد لاہور کی فضا اب پہلے سے کافی بہتر اور خوشگوار ہو گئی ہے۔
لاہور میں ابرِ رحمت کا برسنا جاری: یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی لہر تیز، فضائی آلودگی کا خاتمہ
10:27 AM, 27 Jan, 2026