مریم نواز کا 'ستھرا پنجاب' مشن سپرہٹ! یورپ اور جاپان کے بعد چین میں بھی تعریفوں کے پل بندھ گئے

02:57 PM, 27 Jan, 2026

لاہور : وزیراعلیٰ مریم نواز کی محنت رنگ لے آئی؛ 'ستھرا پنجاب' پروگرام نے سرحدیں عبور کر لیں۔ عالمی میڈیا میں پنجاب کے صفائی نظام کی دھوم مچ گئی۔ مشہورِ زمانہ چینی اخبار "چائنہ ڈیلی" نے مریم نواز کے 'ویسٹ ٹو ویلیو' وژن کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی تاریخ کا سب سے منظم صفائی پروگرام قرار دے دیا۔یورپ، گلف اور جاپان کے بعد اب چین نے بھی اس ماڈل کو تسلیم کر لیا۔
 کچرے کو ٹھکانے لگانے کے جدید طریقے عالمی توجہ کا مرکز بنا ہو اہے۔  پنجاب کی بدلتی ہوئی صورتحال نے بین الاقوامی اداروں کو متاثر کر دیا۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے اس پروگرام نے ثابت کر دیا ہے کہ سیاسی عزم ہو تو شہری ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناممکن نہیں۔

مزیدخبریں