ایف بی آر کا اپنے ہی افسران کے خلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ، سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

07:07 PM, 27 Jan, 2026

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے افسران اور اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ہے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر نے ڈیوٹی کے دوران اور بعد از ڈیوٹی، بغیر اجازت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
نمائندہ لاہور رنگ اشرف مہتاب کے مطابق ایف بی آر کو مسلسل ایسی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کسٹمز سمیت دیگر اہم شعبوں کے افسران اور ماتحت عملہ بغیر اجازت سوشل میڈیا پر سرگرم ہے۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا کا غیر مجاز استعمال "مس کنڈکٹ" کے زمرے میں آتا ہے، جس کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بغیر اجازت سرکاری امور یا ذاتی حیثیت میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی ترقی روکی جا سکتی ہے، جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں اور سنگین صورت میں ملازمت سے برطرفی بھی ہو سکتی ہے۔
 ایف بی آر نے ان تمام اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے جہاں سے سرکاری معلومات شیئر کی جا رہی ہیں یا جہاں افسران اپنی وردی اور عہدے کا رعب ڈالنے کے لیے ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں