سیف سٹیز اتھارٹی کے ڈرونز کا کریک ڈاؤن

07:12 PM, 27 Jan, 2026

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے صوبہ بھر میں جرائم کی بیخ کنی اور قانون کی بالادستی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈرونز کے ذریعے ریئل ٹائم مانیٹرنگ کرتے ہوئے کرائم ہاٹ اسپاٹس سمیت مختلف سماجی برائیوں کے خلاف بروقت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
ڈرون سرویلنس کے دوران تھانہ رائیونڈ سٹی کی حدود میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی سامنے آئی۔ فضا میں موجود ڈرونز نے پتنگ بازی کرنے والے افراد کی نشاندہی کی، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعدد پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی۔لاہور اور گرد و نواح میں سموگ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے فیکٹریوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
    رائیونڈ سمیت دیگر صنعتی علاقوں میں سرویلنس کے دوران ایسی مقامی فیکٹریوں کی نشاندہی کی گئی جو مضرِ صحت سیاہ دھواں خارج کر رہی تھیں۔    انتظامیہ نے ڈرون فوٹیج کی مدد سے ان فیکٹریوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ڈرون صرف جرائم تک محدود نہیں بلکہ شہر کے دیگر اہم مسائل کی بھی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کی رسائی ان جگہوں تک بھی ممکن ہو گئی ہے جہاں عام طور پر کیمرے نصب کرنا یا فوری پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔

مزیدخبریں