پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 24.5 ٹن منشیات کی ترسیل ناکام، 750 ملزمان گرفتار

06:52 PM, 27 Jun, 2026

لاہور: عالمی یوم انسداد منشیات کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل اینڈ کمانڈر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈیئر مظہر اقبال نے ادارے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
سینئر نمائندہ لاہور رنگ  ادریس شیخ  کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے اگست 2025 سے اب تک صوبے بھر میں 2 ہزار 250 سے زائد آپریشنز کیے، جن کے دوران 24.5 ٹن منشیات کی ترسیل کو ناکام بنایا گیا۔

کارروائیوں کے دوران 26 ہزار 700 لیٹر غیر قانونی شراب بھی برآمد کر کے ضبط کی گئی، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف 440 مقدمات درج کیے گئے اور 750 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 13 مقدمات کے ٹرائل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں سزا کی شرح 75 فیصد رہی۔ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صوبے کو اس لعنت سے پاک کرنے میں مدد مل سکے۔

مزیدخبریں