اسلام آباد: پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے برآمدات کے میدان میں اہم کامیابی حاصل کر لی، رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں آئی ٹی برآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
حکام کے مطابق رواں سال آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر کے قریب پہنچنے کا قوی امکان ہے، جبکہ آئندہ پانچ برسوں میں اسے 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی بڑی وجوہات میں سافٹ ویئر سروسز، فری لانسنگ، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لیے اقدامات جاری ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مزید وسعت ملنے کی توقع ہے۔