لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کل 28 مارچ کو صوبے بھر میں 'ارتھ آور' منانے کا حکم دے دیا ہے۔ کل رات 8:30 سے 9:30 بجے تک پنجاب کی روشنیاں مدہم کر دی جائیں گی۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب مہم کی کامیابی کے لیے فیلڈ میں مانیٹرنگ کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ "ہماری زمین، ہماری ذمہ داری! نئی نسل کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمیں آج مل کر قدم اٹھانا ہوگا۔ عوام کل رات ایک گھنٹے کے لیے روشنیاں بند کر کے اس قومی مہم میں میرا ساتھ دیں۔
شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ گھروں اور دکانوں کے فالتو بلب اور سائن بورڈز بند رکھیں۔ بجلی کے بھاری آلات (اے سی، استری وغیرہ) کا استعمال کم کریں۔ سوشل میڈیا پر اس پیغام کو شیئر کر کے ماحول دوستی کا ثبوت دیں۔
پنجاب بھر میں کل 'ارتھ آور' منایا جائے گا، غیر ضروری روشنیاں ایک گھنٹے کے لیے بند رہیں گی
12:45 PM, 27 Mar, 2026