لاہور/کراچی: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے، جس میں پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی کو نچلی سطح پر فعال کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر خان کی پنجاب کے عوام کے لیے خدمات کو بھرپور سراہا اور صوبے میں پارٹی گراف بہتر بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آپ نے پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی کے قدیم کارکنوں، جیالوں اور ناراض ورکرز کو ایک بار پھر متحرک اور تازہ دم کر دیا ہے، جو پارٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چیئرمین کو صوبے کی سیاسی نبض اور کارکنوں کے جوش و خروش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ناراض ورکرز اب دوبارہ متحرک ہو چکے ہیں اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔"انشاء اللہ! پیپلز پارٹی اپنی عوامی خدمت کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں پورے پنجاب سے کلین سویپ کرے گی۔
اس ملاقات کو پنجاب کی سیاست میں پیپلز پارٹی کی "کم بیک" حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کی کوششوں کو اعلیٰ قیادت نے زبردست پذیرائی بخشی ہے۔
'آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریں گے:ـگورنر سلیم حیدر کی بلاول بھٹو سے اہم ملاقات،تفصیلی تبادلہ خیال
03:01 PM, 27 Mar, 2026