دورۂ چین اور معاشی چیلنجز پر مشاورت؛ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں قائد ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات

02:01 PM, 27 May, 2026

لاہور:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ایک اہم اور اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وہاں موجود تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے قائد ن لیگ کو اپنے حالیہ دورۂ چین کے تناظر میں ہونے والے سٹریٹجک مذاکرات، سرمایہ کاری کے معاہدوں اور بیجنگ حکام کے ساتھ طے پانے والے اہم امور سے متعلق تفصیلی طور پر اعتماد میں لیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و اقتصادی صورتحال، بجٹ کی تیاری اور معاشی استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی گہرا تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں