لاہور میں فضائی آلودگی سنگین، عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

01:08 PM, 27 Nov, 2025

لاہور:لاہور کی فضائی آلودگی بدستور خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ شہر میں مجموعی فضائی آلودگی کی شرح 226 ریکارڈ کی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں آلودگی کی شدت اس طرح ہے

سول سیکرٹریٹ: 788

جوہر ٹاؤن: 695

کینٹ: 581

برکی روڈ: 403

عسکری ٹین: 327

علامہ اقبال ٹاؤن: 298

شہریوں کو ماسک پہننے اور دیگر حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں خشک سردی جاری ہے، موجودہ درجہ حرارت 12°C ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22°C اور کم سے کم 9°C تک جا سکتا ہے۔ شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

مزیدخبریں