پنجاب: شاپنگ مالز اور کمرشل مراکز میں 5 رنگوں کے ویسٹ بن لازمی

01:12 PM, 27 Nov, 2025

لاہور: پنجاب کے صوبائی ماحولیاتی ادارے (EPA) نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازے اور تعلیمی اداروں میں 5 رنگوں کے ویسٹ بن نصب کرنا لازمی ہوگا۔

نئے آرڈرز کے مطابق، پیپر، گلاس، آرگینک، میٹل اور پلاسٹک کے لیے الگ الگ بن رکھنا ضروری ہے اور یہ بن نمایاں جگہوں پر نصب کیے جائیں گے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ جن مراکز میں یہ سہولت نہیں ہوگی، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

EPA کے مطابق، کچرا علیحدہ نہ کرنے سے ویسٹ مینجمنٹ پر اضافی بوجھ پڑتا ہے، اس لیے سورس پر سگریگیشن لازمی ہے تاکہ ماحول کی حفاظت اور کچرے کے مؤثر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں