لاہور: صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 41 واں سنڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رجسٹرار نے ایجنڈاز پیش کیے اور 40 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جن میں ایم سی پی ایس کے لیے سنٹرل انڈیکشن پالیسی کی منظوری، ایم ایس سپائن سرجری، نیورو سرجری اور آرتھوپیڈکس لیول 4 کے کری کولم کی منظوری، ایم ڈی پری وینٹو پیڈز سپیشلٹی کی اپ گریڈیشن لیول تھری سے لیول فور میں۔ پروفیسر ایمرائٹس کی تعیناتی کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایس او پیز کو اختیار کرنے کی اجازت شامل ہیں۔
صوبائی وزیر صحت نے اجلاس میں یونیورسٹی کی تعلیمی معیار اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔