لاہور: شہر میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں جاری ہیں۔نمائندہ لاہور رنگ شاہد رضوی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 254 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 5 گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔