لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے دھند اور سموگ کے پیشِ نظر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
پنجاب کے میدانی اضلاع میں خاص طور پر لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانپور شدید دھند اور سموگ کی زد میں آ سکتے ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کریں۔