سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کسانوں کی بہبود اور غذائی تحفظ پر خصوصی ورکشاپ میں خطاب

06:33 PM, 27 Nov, 2025

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے خصوصی طور پر منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج مجھے خوشی ہے کہ اس عالیشان ہوٹل میں کسان اور غریب کی بات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کسان کی موجودہ صورتحال سے آگاہی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم پنجاب کے زیر اہتمام کسانوں کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

سپیکر نے کہا کہ پنجاب میں “میرا وے آف لائف” گندم ہے، جس کی قیمت کسان کی زندگی سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے ریسرچ اور پروسیس میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسپیکر نے سی ای او آگاہی کے اقدامات کی بھی تعریف کی، جو کسان کی فصل کے لیے اہم ہیں۔

ورکشاپ میں پاکستان میں جی این پروگرام اور GAIN کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، نیشنل نیوٹریشن اینرچ پروگرام کی کامیابیوں پر پریزنٹیشن ہوئی، اور موسم اور غذائی تحفظ سے متعلق خصوصی سیشن میں زرعی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے بائیو فورٹیفائیڈ فصلوں پر تازہ ترین اپ ڈیٹس فراہم کی گئیں۔

اس کے علاوہ بائیو فورٹیفائیڈ زنک ویٹ کی افادیت پر جامع پینل ڈسکشن ہوا اور اینڈ لائن ایویلیوایشن کے نتائج شیئر کیے گئے۔ ورکشاپ میں شریک شرکاء نے اس پروگرام کو کسان کی بہتری اور غذائی تحفظ کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔

مزیدخبریں