کراچی : سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے ہو گئی ہے۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی زرمبادلہ کی صورتحال اس کمی کی بڑی وجہ ہے۔
صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے یہ موقع سونے میں سرمایہ کاری یا خریداری کے لیے موزوں قرار دیا جا رہا ہے۔