27 اکتوبر وہ دن ہے جب بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا:خواجہ عمران نذیر

04:21 PM, 27 Oct, 2025

لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر وہ دن ہے جب بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ایک علامت کے طور پر منایا جاتا ہے اور کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا تقاضا کرتا ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہر فورم پر ان کی جدوجہدِ آزادی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یومِ سیاہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی کی جدوجہد قربانی اور عزم سے عبارت ہے، اور کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پنجاب حکومت عوام میں کشمیر کاز کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں