لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے فرانس سے آئے ہوئے 30 رکنی سیاحتی وفد کی چئیرمین بزنس فورم یورپ سردار ظہور کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور سیاحتی اعتبار سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام ممالک سے آنے والے سیاحتی مہمانوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور ہمیں غیر ملکیوں کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانا ہے۔